کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے اغواء ہو نے والے مقامی تاجر کے بیٹے کا دسویں روز بھی سراغ نہیں لگایا جا سکا، کل صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق 15نومبر کی صبح کوئٹہ سے مقامی تاجر کے 10سالہ بیٹے مصور خان کو نامعلوم افراد اسکو ل وین سے اتار کر اغوا ء کر کے لے گئے تھے تاہم واقعے کو 10روز گزرنے کے باوجود پو لیس کو اغوا ء کاروں سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں،مغوی کی عدم بازیابی کے خلاف اہلخانہ، سیاسی جماعتوں، وکلاء، تاجروں اور طلباء کا کوئٹہ کے تنظیم چوک پر دھرنا 9ویں روز بھی جاری رہا۔ دھرنا کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج 25نومبر کو مغوی مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف صوبے میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی، دھرناکمیٹی نے ٹرانسپورٹرز اورمسافر وں کو بھی سفر نا کر نے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب کوئٹہ کے تنظیم چوک پر جاری دھرنے کے باعث زرغون روڈ انسکمب روڈ،جناح روڈ، پشین اسٹاپ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو نے سے سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کوئٹہ سے اغواء ہو نے والے مقامی تاجر کے بیٹے کا دسویں روز بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا،کل صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی

ٹیگز:
مقامی تاجر
