لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ گوادر حب سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ضلع حب میں چوری چھپے قانون کی دھجیاں اْڑاکر باہر کے لوگوں کو ہزاروں ایکڑ زمینیں سیمنٹ فیکٹری کیلئے الاٹ کی گئی ہیں جس سے مقامی لوگوں کا ستحصال ہو رہا ہے اور اْنکی جدی پشتی آباؤ اجداد کی زمینیں زبردستی غیر مقامی لوگوں کو سیمنٹ فیکٹری کے قیام کیلئے الاٹ کی گئی ہیں جس کی نہ صرف ہم مذمت کرتے ہیں بلکہ میں بحیثیت ممبر قومی اسمبلی اپنے نام سے عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ میں پٹیشنرز بنوں گا اور مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرونگا جو کہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض ہے اسلم بھوتانی نے کہا کہ میرے پاس وہ دستاویزات موجود ہیں جسکے تحت ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کو 35ہزار 4سو61ایکر زمین الاٹ کی گئی ہے جبکہ اس کمپنی کو دوسری لیز 10ہزار 4سو66ایکڑ بھوانی ڈھورہ کے قریب پیرکس اور پب پہاڑ میں الاٹ کی گئی ہیں جبکہ تیسری کمپنی وائٹی سیمنٹ کے نام سے آرہی ہے اور اسے بھی زمین الاٹ کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ایم این اے اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ نہ مقامی لوگوں سے پوچھا گیا اور نہ ہی اس کی پبلک ہیئرنگ کی گئی نہ لوگوں سے انکی مرضی پوچھی گئی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے لوگوں کی جدی پشتی زمینیں رات کے اندھیرے میں الاٹ کی جارہی ہیں جسکی ہم ہر سطح پر مذمت کرینگے ممبر قومی اسمبلی نے کہاکہ میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ اس میں کچھ سیاستدان اور کچھ بلوچستان حکوت کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں جنہوں نے خفیہ طریقہ سے مقامی لوگوں کی زمینیں الاٹ کی ہیں جس پر ہم بھر پور احتجاج کرتے ہیں اسلم بھوتانی نے کہا کہ میں قومی اسمبلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک اس معاملے کو لے جاؤنگا اور کسی بھی صورت یہاں ان استحصالی قوتوں کو کام کرنے دیں گے اور نہ ہی مقامی لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازات دیں گے اسلم بھوتانی نے اپنے حلقہ کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں اور جب بھی کوئی انکی جدی پشتی زمینوں کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے تو وہ بھر پور مزاحمت کریں اور میں بطور منتخب نمائندہ انکی پشت پر ہر وقت کھڑا رہونگا اسلم بھوتانی نے مزید کہاکہ ہم اس سلسلے میں جلسے جلوس نکالیں گے اور ضرورت پڑی تو ہائی ویز بلاک کرینگے لیکن استحصالی قوتوں کو حب ضلع اور لسبیلہ ضلع میں داخل ہونے نہیں دینگے اسلم بھوتانی نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکا اقتدار اب 5ماہ کا مہمان ہے اور ہم مقامی لوگوں کے حقوق کا انہیں سودا کرنے نہیں دینگے۔
حب میں ہزاروں ایکڑ زمینیں سیمنٹ فیکٹری کیلئے الاٹ کی گئی ہیں جس سے مقامی لوگوں کا استحصال ہو رہا ہے، محمد اسلم بھوتانی

ٹیگز:
محمد اسلم بھوتانی
