گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر کو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا گوادر کو بین الاقوامی معیار کی سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے گوادر خطے کی اہم ترین بندرگاہ بن کر ابھرے گا ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گوادر ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس کے پروگریس ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے سی ایس منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی، سیکرٹری انرجی بشیر احمد بازئی، سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد بلوچ، سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات، سیکرٹری ایمپلیمینٹیشن عبداللّٰہ خان جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویڑن ارشد مجید، چئیرمین جی پی اے پسند خان بلیدی، ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سمیت وفاقی و صوبائی حکام نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی منصوبوں ایران سے بجلی کی فراہمی، گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے نکاسی آب سمیت دیگر منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ شیزنیک پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ گوادر کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کے لئے تعلیمی اداروں کی بہتری اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ان میگا پروجیکٹس کا فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایران سے بجلی کی فراہمی 10 فروری جبکہ گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کا منصوبہ مارچ کے آخر تک مکمل کیا جائیگا۔
گوادر کے عوام کے لئے تعلیمی اداروں کی بہتری اور ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،عبدالعزیز عقیلی

ٹیگز:
عبدالعزیز عقیلی
