کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد الغفور مدنی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حاجی قاسم خان خلجی مولانا مفتی محمد ابوبکر حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا ہے کہ قائد جمعیت کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکیوں سے پیسوں کی بھیک مانگنا شرمناک ہے،قادیانی لابی کے ذریعہ سے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو کا نوٹس لیاجائے، جس میں انہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کانام لے کر مدد کی اپیل کی ہے۔ ہمارے قائد نے روز اول سے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کو بے نقاب کرکے ملک کے خلاف سازشوں سے قوم کو آگاہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتنا ظلم ہوا ہے کہ بندکمروں میں بیٹھ کر باجوہ اور نیازی گٹھ جوڑ نے بائیس کروڑ عوام کے ملک کو بے دردی سے خواہشات کی بھینٹ چڑھایا۔ نیازی دوسروں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی پر مستحکم ہو، وطن عزیز کو معاشی اور اقتصادی طور پر کمزور دیکھنا بھارت اور اسرائیل کی دیرینہ خواہش ہے، گہری سازشوں کے ذریعے ملک اور عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کرکے چار سال میں ملک کو ڈیفالٹ تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کے کارکنان قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے روشن اور تعمیری مستقبل کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے انتہائی جراتمندانہ انداز میں غیر سیاسی عنصر کو ناکام بناکر ملک کو امریکہ واسرائیلی کالونی نہیں بننے دیا۔
قادیانی لابی کے ذریعہ سے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو کا نوٹس لیاجائے،مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
