کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ثوبیہ کرن کبزئی نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف اور ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثوبیہ کرن کبزئی نے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کے پاس وسیع تجربہ اور اہلیت ہے جو پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں نے ملک میں امن و امان کے قیام،دہشت گردی کے خاتمے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے ہمیشہ مثبت کردارادا کیا ہے لیکن بعض عناصر نے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی لیکن وہ اپنے ناپاک منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سینئر ترین عسکری افسران کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرکے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر منہ توڑ جواب دیا ہے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اپنے مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنااچھی طرح جانتی ہیں اگر کسی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تواسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ثوبیہ کرن کبزئی نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آرمی چیف سید عاصم منیر کے پاس وسیع تجربہ اور اہلیت ہے جو پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوگا،ثوبیہ کرن کبزئی

ٹیگز:
ثوبیہ کرن کبزئی
