کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی خواتین یونٹ سازی کے سلسلے میں 3نئے یونٹ کے قیام کو عمل میں لایا گیا۔ اور بی این پی پیپلز پارٹی اور جے ڈبلیو پی سے خواتین نے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے کاروں میں شمولیت اختیار کی۔شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے نئے شامل ہونے والے خواتین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ باشعور و متحرک خواتین مثبت سماج کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں خواتین کی سیاسی عمل تعمیر و ترقی کو بروئے کار لاتا ہے۔ نیشنل پارٹی باشعور و ترقی پسند سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے۔جو شعوری سیاست کے زریعے باوقار و مثبت اور تعمیری سماج کو ممکن بنانے کیلیے جدوجہد کررہی ہے۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ ہے کہ مرد و عورت دونوں برابر کے شہری ہے اور دونوں کو بنیادی حقوق حاصل ہے۔اس لیے صنفی امتیاز خاتمہ کرنا ضروری ہے تاکہ ترقی کی بلندیوں کو حاصل کی جاسکے۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست صوبے میں الگ مقام و پہچان رکھتی ہے۔پڑھے لکھے اور عوامی قیادت کی فکری و سنجیدہ سیاست نے نیشنل پارٹی کو ہر مکتبہ فکر کی نمائندہ جماعت بنا دی۔اور آج بلوچستان بھر سے عوام نیشنل پارٹی کی فکری کاروان کا حصہ بننے جارہے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ انتخابات میں خواتین سیاسی کارکن بنیادی کردار کرتے ہے۔خواتین کارکن پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔عام انتخابات میں نیشنل پارٹی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوگی اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔یونٹ سازی سے نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے ممبر حمیدا فدا سعدی بادینی فریدہ بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خان زادی نجمہ اسماء بی بی ہزاری ماہ پری گل پری سکینہ میمونہ راشدہ نادیہ سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
باشعور و متحرک خواتین مثبت سماج کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں،حاجی عطا محمد بنگلزئی

ٹیگز:
حاجی عطا محمد بنگلزئی
