اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی لسبیلہ آفس اوتھل کے قریب ایدھی ایمبولینس اور رکشے میں تصادم،ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی، 3 شدید افرد کو کراچی ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کے آفس کیقریب بیلہ سے کراچی جانے والی ایدھی ایمبولینس اور رکشے میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک بچی، ایک عورت سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں محمد اکرم، مدینہ بی بی، حمیدہ اور افشانہ شامل ہیں انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا طبی امداد کے بعد 3 شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔
اوتھل ، ایمبولینس اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں بچی سمیت 4 افرادزخمی

