زیارت(ڈیلی گرین گوادر)زیارت شدید برفباری جاری کوئٹہ اور سنجاوی سے آ نے والے ٹریفک کوروک دیا انتظامیہ نے روڈ ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا صبح تک ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی۔ زیارت میں تقریبا چار بجے سے شروع ہونے والی برفباری تاحال جاری ہے شدید برفبار ی کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی ہدایت پر کوئٹہ سے زیارت میں داخل ہونے والی ہرقسم کے ٹریفک کو اور سنجاوی سے زیارت داخل ہونے والے ہرقسم کے ٹریفک کو چوتیر کے مقام پر روک دیا گیا لوہڑی ٹاف کوتل سڑئی پر گاڑیوں کے پھسلنے اور پھسنے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ میری ہدایت پر صبح تک ہرقسم کے ٹریفک کوروک دیا گیا جو باہر کوئٹہ اور سنجاوی سے زیارت داخل ہورہے ہیں ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا کہ برفباری کو دیکھتے ہوئے عوام رات کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں پھر بھی اگر کسی کو انتظامیہ کی مدد کی کئیں پر بھی ضرورت پیش آ ہے تو ان کو اطلاع دیں۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا صبح انشاء اللہ برف روڈوں سے ہٹنا شروع کردینگے انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ والے مسافر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے کال پر عمل کیا کریں۔ سنجاوی سڑئی کربی کچھ بٹے تیر پر بھی شدید برفباری سنجاوی میں اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار کاکڑ کی ہدایت پر انتظامیہ نے چوتیر کے مقام پر ہرقسم کے ٹریفک کو سفر سے روک دیا صبح تک لیویز اہلکاروں کے مطابق برفباری بہت شدت سے جاری ہے اس لئے ہمیں ہدایت ملی ہے کہ صبح تک اس روڈ پر آ مدورفت روکا جائے ایسا نہ ہوکے کوئی گاڑی کوتل سٹرئی میں پھنس جائے یا خراب ہو جائے لہذا ٹرانسپورٹ والے غیر ضروری سفر سے پریز کریں۔دوسری جانب برفباری سے زیارت سنجاوی کربی کچھ بٹے تیر چوتیر میں سردی کی شدت میں اضافہ۔ زیارت شہر میں شدید سردی میں گیس غائب بجلیغائب آ نکھ مچھولی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات تکلیف دے صورت حال سے دوچار ہیں۔ سنجاوی میں بھی سردی کی شدت سے لوگ ٹھٹر گئے سنجاوی کے مختلف علاقوں میں بھی براش جاری ہے پوئی شیرین کے پہاڑوں پر برفباری شروع موسم سرد..
زیارت شدید برفباری جاری کوئٹہ اور سنجاوی سے آ نے والے ٹریفک کوروک دیا

ٹیگز:
شدید برفباری
