کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما و سینیٹر ثناء جمالی نے بیلہ کے علاقے میں مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر ثناء جمالی نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پرآئے روزحادثات کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں اور تیز رفتاری میں ملوث کوچ ڈرائیوروں اورانکے مالکان کے خلاف قانونی کارورائی عمل میں لائی جائے تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جاسکے۔ انہوں نے مسافر کوچ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورذخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
بیلہ کے علاقے میں مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،سینیٹرثناء جمالی

ٹیگز:
سینیٹرثناء جمالی
