نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)قائم مقام گورنر بلوچستان و بی اے پی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی کے فرزند بی اے پی کے صوبائی رہنما میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مستحکم اور مضبوط ہے میر جان محمد جمالی عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیں گے نصیرآباد ڈویژن کی سطح پر ہمارا سیاسی اتحاد قائم ہے پارٹی کے حوالے سے کسی کو کسی قسم کے شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہیے کہ بی اے پی صوبے سے ختم ہو رہی ہے بی اے پی میں نصیرآباد ڈویژن سے مزید اہم سیاسی شخصیات شمولیت کر کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اجتماعی ترقیاتی اسکیمات کو اولین ترجیح دے رہی ہے ضلع اوستامحمد کا قیام یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کرکے عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا ہے نئے ضلع کے قیام سے روزگار کے مزید مواقع فراہم ہوں گے اوستا محمد میں تمام محکموں کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری علی جان منگی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے بھی منگی سمیت دیگر علاقائی معتبرین و سیاسی عمائدین موجود تھے میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا مشاورتی اجلاس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا جہاں پر پارٹی کے مستقبل اور عام انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی تاہم صوبائی سطح پر مزید اہم اجلاس منعقد ہونگے جس میں صوبائی و وفاقی اراکین اسمبلی اور دیگر قائدین بھی شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے میں تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے عام انتخابات سے قبل بلوچستان بھر سے قدآور سیاسی شخصیات بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کر رہی ہے نصیرآباد ڈویژن سے بھی لوگ بڑی تعداد میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اوستامحمد کو کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا ہے گنداخہ میں نادرا آفس کے قیام سے لوگوں کے مسائل میں کافی حد تک کمی واقع ہوگی اور انہیں اپنی دہلیز پر شناختی کارڈ کے حصول میں سہولیات دستیاب ہوں گی انہوں نے کہا کہ مختلف دیہی علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کا جال بچھا دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو شہروں تک آمدورفت میں حائل مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی کے لیے آبنوشی کی اسکیمات بھی متعارف کروائی گئی ہیں جبکہ مختلف دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے دس کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری لا کر عوام کے مسائل کو حل کئے جائیں۔
بی اے پی نے صوبے میں تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ، جان محمد جمالی

ٹیگز:
جان محمد جمالی
