گڈانی(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی حب مراد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو نے اپنے پولیس ٹیم ایس آئی عبدالحید،حوالدار عظیم اللہ، حوالدار اللہ بخش، کانسٹیبل عمران انور،امام بخش، آصف حسین،محمد علی اور عبدلعزیز کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مین آر سی ڈی روڈ باگھڑ کے نزد ڈی جی فیکٹری کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیوالی سفید کلر کی جی ایل آئی کار کے خفیہ خانے میں چھپائے گئے 36 کلو گرام اعلی کوالٹی کے چرس برآمد کرکے دو ملزمان ہدایت اللہ پٹھان سکنہ رحیم یار خان اور سعید گل پٹھان سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا مذید تفتیش جاری۔ایس ایچ او گڈانی کا کہنا ہیکہ دن ہو یا رات منشیات اسمنگلرز سمیت دیگر غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کیلئے گڈانی کے حدود میں شرپسند عناصر گڈانی پولیس کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ملزمان چائیے کتنے ہی شاطر کیوں نا ہو انکا گھراو تنگ کیا جائے گا۔گڈانی پولیس کے نوجوان ہمہ وقت چاک و چوبند ہیں۔غیر قانونی سرگرمیوں سمیت معاشرتی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔
گڈانی پولیس کی کارروائی 36 کلو گرام اعلی کوالٹی کے چرس برآمد

ٹیگز:
چرس برآمد
