کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصا ف کے صوبائی ایڈ یشن سیکر ٹری جنرل و بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41کے امیدوار عا لم خا ن کا کڑنے غفار خان کاکڑ کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان کر دیا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو غفا ر خا ن کا کڑ، سلطا ن قر یش اور دیگرکے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ عالم خان کاکڑ نے کہاکہ پارٹی قائد کے حکم پر ملک عبد الغفار کاکڑ کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان کیا ہے ملک میں لاقانونیت کا مظاہر ہ کر تے ہوئے پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فری اینڈ فیئر ٹرائل دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے حکم پر پارٹی قائدین اور کاکن اپنی جانوں پر نذانہ دینے کو بھی تیار ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت عمران خان کو انچ نہیں آنے دیں گے، کوئٹہ میں دیگر سیاسی پارٹیوں کی ریلیوں کے باوجود صرف اور صرف پی ٹی آئی کی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کا کام ملک میں صاف و شفا ف انتخابات کروانا ہے لیکن ملک میں اس وقت نگران حکومت نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ہے نگران وزیر اعظم 10 دن بعد کس طرح عوام کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو دبا نے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمار ا مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی لیول پلینگ فیلڈ دی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہم جمہوری انداز میں سیا سی میدان میں اتر ے ہیں، انتخابات کو پر امن بنا نے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع حلقہ پی بی 41کے امیدوار ملک عبد الغفار خان کاکڑ نے کہاکہ پارٹی کے فیصلے پر عمل در آمد کر تے ہوئے عالم خان نے میرے حق میں دستبردار ہو نے کا فیصلہ کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان کے تاریخ میں الیکشن کے دوران دفعہ 144 کو نافذ کرتے ہوئے نہیں دیکھا رکشے میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے پر ڈرائیوروں کی خلاف بھی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں اس طرح کے اقدامات سے پاکستان تحریک انصاف کو دبایا نہیں جاسکتاہمارا انتخابی نشان بانی پی ٹی آئی ہے پاکستان میں پی ٹی آئی کے علاؤہ کوئی بھی محب وطن نہیں ہے۔
پی ٹی آئی امیدوار عا لم خا ن کا کڑکا غفار خان کاکڑ کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان

ٹیگز:
پی ٹی آئی
