سبی (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہاہے کہ تمام محکوم اقوام کو اپنے حقوق کیلئے ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے،بلوچتان میں سرکاری نواب،سردار،خان،ملک اور سیاستدانوں نے محکوم اقوام کو آپس میں دست وگریباں کیاہے،پشتون کسی سے تعصب کی بنیاد پر نفرت نہیں کرتا،نظریاتی اور اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان میں تاریخی اعتبار سے بلوچ،پشتون،سندھی،سرائیکی اور پنجابی اقوام اپنی سرزمین پر آباد ہیں لسانی بنیادوں پر صوبوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے انہیں مکمل خودمختاری اور آزادی دی جائیں تاکہ وہ ایک مضبوط فیڈریشن کا قیام عمل میں لاسکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سبی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہید عثمان لالا کے فرزند خوشحال خان کاکڑ نے کہاہے کہ ہر پشتون افغان ہے اور ہر افغان پشتون نہیں ہے،پشتونخوا وطن میں 2ہزار سے زائد اکابرین و معتبرین کوشہید کیاگیاپشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ اس ملک میں اقوام کی برابری کی بات کی ہے،روزاول سے ہمارا ایک ہی بنیادی مطالبہ ہے کہ پاکستان پانچ زبانوں کا مشترکہ گلدستہ ہے یہاں پر سندھی،بلوچ،سرائیکی،پنجابی اور پشتون اپنے اپنے تاریخی سرزمین پرآباد ہیں،اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسی سرزمین سے نوازا ہے جہاں پر بیش بہا قیمتی ساحل وسائل ہیں اگر ہم بلوچوں کے ساحل وسائل کی بات کرے تو یہاں سینکڑوں قیمتی معدنیات اور دیگر مواقع موجود ہیں اسی طرح سندھیوں کو ساحل وسائل سے اللہ پاک نے نوازا ہے لہٰذا اس ملک میں لسانی بنیادوں پر صوبے قائم کی جائیں تاکہ تمام اقوام کو ان کی شناخت ملیں،صوبوں کو خودمختار اور آزادی دی جائیں تاکہ ان کی مرضی سے ایک فیڈریشن قائم ہوسکیں آج اس ملک میں پنجاب کی بالادستی ہے تمام محکوم اقوام ایک پیج پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوکران قوتوں کے خلاف آواز اٹھائیں یہاں پر سرکاری سردار،نواب،خان،ملک اور سیاستدانوں نے ہمیشہ محکوم اقوام کو آپس میں دست وگریبان کیاہے ہم نے کبھی بھی تعصب کے بنیاد پر کسی قوم سے نفرت نہیں کی اصولی بنیادوں پر کبھی بھی بلوچ کے سر کی سودا نہیں کیاہے ہم اپنے اصولی اور نظریاتی افکار پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی ہے انہوں نے کہاکہ سبی کو لہڑی سے الگ کیاجائے تاکہ سبی کے عوام کو ان کا حق مل جائیں راؤ انوار سینکڑوں بے گناہ انسانوں اور پشتونوں کے قاتل ہے افسوس کامقام ہے کہ ملکی عدالت نے انہیں باعزت بری کردیاہے جوسوالیہ نشان ہے۔
راؤ انوار سینکڑوں بے گناہ انسانوں اور پشتونوں کے قاتل ہے ، خوشحال خان کاکڑ

ٹیگز:
خوشحال خان کاکڑ
