کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک کے مزدور خوشحال ہوں تو اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا،ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گے،ہم بلند بانگ دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی طور پر لوگوں کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے مزدوروں کے لئے چار سو گھروں کا منصوبہ شروع کیا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت میں شروع ہونے والا منصوبہ آج مکمل ہو گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے نوا ں کلی کوئٹہ میں ورکرز فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر محنت نوابزادہ بہرام خان بگٹی،صوبائی سیکرٹری لیبرز، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ و دیگر وفاقی و صوبائی افسران و لیبرز تنظیمیں بھی موجود تھے، وفا قی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ چار سو آٹھ فلیٹس کا افتتاح کر دیا گیا جو آئندہ دو ماہ میں مزدوروں کے حوالے کر دئے جائیں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں آج مجھے بلوچستان کے مزدوروں کے لئے چار سو آٹھ گھروں کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بلوچستان کے محنت کشوں اور مزدوروں کے لئے بہت خوشی کا لمحہ ہے اگر کسی ملک کے مزدور خوشحال ہوں تو اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گے،میں صوبائی وزیر محنت بہرام خان بگٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی انتھک محنت کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں راولپنڈی، ٹیکسلا اور مردان میں لیبر کالونیوں کا بھی افتتاح کیا جا رہا ہے، ہم بلند بانگ دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی طور پر لوگوں کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے مزدوروں کے لئے چار سو گھروں کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت میں شروع ہونے والا منصوبہ آج مکمل ہو گیا ہے غریبوں کو گھر دینے کا وعدہ پیپلز پارٹی کا وعدہ ہے اور بلاول بھٹو زرداری نے اسے پورا کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کا روٹی، کپڑا اور مکان کا مسئلہ حل ہو، چاروں صوبوں کے ورکرز ویلفیئر بورڈز کو فلیٹس و لیبرز کالونیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نجی فیکٹریوں میں کام کرنے والے غریب مزدوروں کو فلیٹس دئے جائیں گے، لیبر کالونی میں بچوں کے لئے اسکول اور کھیل کے میدان تیار کئے جائیں گے،لیبر کالونیوں میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے ہر قسم کے حقوق اور ان کے بچوں کی تعلیم کا پورا خیال رکھیں گے مزدوروں کے تمام حقوق کی ضمانت دیتے ہیں اور کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،بلوچستان کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ بیرون ممالک سکلڈ ورکرز بھیجے بلوچستان کے مختلف شہروں میں نوجوانوں کو باہر بھیجنے کے لئے فنی تربیت کے مراکز کھلے گے۔ اس موقع پر انہوں نے ورکرز ویلفیئر بورڈ گرلز ہائی سکول کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے گرلز ہائی سکول میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شرکت کی، بلوچستان کے لیبرز تنظیموں نے کہاکہ ساجد حسین طوری پہلے وفاقی وزیر ہیں جو آج ہمارے درمیان موجود ہیں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہمارے بچوں کو مفت کتابیاں و کاپیاں ملے ہیں،بلوچستان کے لیبرز تنظیموں نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا شکریہ ادا کیا۔
اگر کسی ملک کے مزدور خوشحال ہوں تو اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا،وفاقی وزیرساجد حسین طوری

ٹیگز:
ساجد حسین طوری
