لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)ہے یو ائی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے مدرسہ دارعلوم اسلامیہ میں جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو کہ اسلام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا رہے ہیں علماء کو امت کی رہنمائی کی زمہ داری حضرت محمد نے سونپی ہے پاکستان کو اسلام کا قلعہ ہم ہی بنا کر رہے گے جے یو ائی سیاست کو عبادت کا درجہ دیتی ہے ملک میں مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے لاکھوں علماء مولانا فضل الرحمان کے قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے کی عمران خان کی سازش کو پی ڈی ایم ناکام بنا دیگی پی ڈی ایم ملک میں ائین قانون اور پارلیمان کی بالادستی چاہتی ہے جو قوتیں ملک میں ائین کو اہمیت نہیں دیتے انکے باعث ماضی میں ملک میں سیاسی انتشار سیاسی بحران اور عدم استحکام نے جنم لیا انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین قانون اور پارلیمان کی بالادستی قائم نہیں کی گئی تو ملک میں جمہوریت ایک مذاق بن سکتا ہے ہمارے ملک کے تمام مسائل کا حل اسلام میں موجود ہے اس سے ردگردانی کے باعث ملک ہمیشہ مسائل کا شکار رہا حکومت ملک سے مہنگائی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے پاکستان عمرانی دور میں دیوالیہ ہوچکا تھا ہم نے جب حکومت لی تو مشکل فیصلوں کے نتیجے میں آج ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا اور ملک معاشی ترقی کے جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے کا نقطہ آغاز ہوگیا ہے پہلی بار وفاقی حکومت نے نیشنل بنک اور اسٹیٹ بنک کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے درخواستیں واپس لیکر سود ی نظام کے مکمل خاتمے کیلئے کام کریں ہم نے ملک میں سودی نظام کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیشہ کوشش کی ہے جے یو ائی ر پاکستان کو ایک فلاحی و اسلامی ریاست بنانے کی جدوجہدجاری رکھیں گے عمران خان فارن فنڈڈ ہے وہ ملک میں نہ ائین کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی وہ ائین کو کوئی اہمیت دیتے ہیں وہ اپنی زات کو ائین و قانون سے ہمیشہ بالاتر سمجھتے ہیں انکے احتجاجی سیاست سے سے ملک میں نہ ائین کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی جمہوریت کا بستر لپیٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر کرپشن کا الزام لگانے والے سابق وزیر اعظم کی پوری کابینہ چاروں سے بھری پڑی تھی لیکن ان پر کوئی ہاتھ نہ ڈالا گیا فرح گوگی کو کرپشن کے بعد حکومت کے جانے سے قبل ہی ملک سے فرار کرایا گیا انہوں نے کہا کہ ملک کے باعزت سیاسی رہنماوں کی پگڑیاں اچھالنے کی سزا عمران خان کو آج مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی بہتری کیلئے سوچھتی ہے لہذا وہ اب کھبی ملک میں آمریت لانے کا ارادہ نہیں رکھتی جو کہ خوش آئند بات ہے ماضی میں فوجی آمریتوں کی وجہ سے جمہوریت کو کمزور کیا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ملک میں آمریت کے خلاف علم بلند رکھا اور ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں انتقامی سیاست پر یقین ہی نہیں رکھتے ہر ادارہ ائین کے اندر کام کرے تو ملک میں ائین و قانون کی حکمرانی ضرور قائم کی جاسکتی ہے عام الیکشن اپنے وقت پر ہونگے ہر کام ائین کے تحت ہی ہوگا عمران خان کے مزاج کے مطابق اپنی سیاست نہیں بدل سکتے انکی سیاست کی ملک نمیں نہیں چل سکتی وہ جمہوریت کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی انھیں ائین و قانون کا کوئی پتہ نہیں عام الیکیشن میں بلوچستان کے پی کے سمیت پورے ملک میں کلین سوئپ کرینگے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی سے واضح ہوگیا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے بہت جلد صوبے کے دیگر نامور سیاسی و قبائلی ژخصیات ہمارے قافلہ حق میں شامل ہونگے اس موقع پر مولانا فیض اللہ مولانا غلام سرور سمیت کئی علماء نے بھی خطاب کیا
دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو کہ اسلام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا رہے ہیں،مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
