کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئربورڈ اسکولزماہ جبین خالد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ملک او ر پارلیمنٹ کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، عمران نیازی کی سیاست دم توڑچکی ہے جس کے بعد اب وہ بلیک میلنگ پر اتر آئے ہیں اور مسلسل پی ٹی آئی ملک دشمن سازشوں میں مصروف ہے پی پی پی کے جیالے ملک دشمن ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ماہ جبین خالدجمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلندکی ہے پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے لیکن کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے جس کا واضح ثبوت سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی ہے اورانشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی کی سیاست دم توڑ چکی ہے جس کے بعد بلیک میلنگ،ملک اوراداروں کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیاجاسکے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے عمران نیازی کی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ، ماہ جبین جمالی

ٹیگز:
ماہ جبین جمالی
