کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کیلئے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم دینے کا نیا طریقہ کار متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے جو ابتدائی طور پر اس طریقہ کار کا بے طور پائلٹ پروجیکٹ کچھ اضلاع میں متعارف کردیا جائے گا جسے بتدریج پورے ملک تک وسیع پیمانے پر بڑا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کی چیئرپرسن شازیہ مری نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی سابق صدر آصف علی زرداری نے 2008 میں سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت شروع کیا گیا پروگرام ہیں جو کہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرچکاہے بغیر کسی وڑن کے شروع کیے گئے پروگرام کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتے ہیں۔موجودہ حکومت چاہتی ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں بشمول وژن سے محروم جماعتیں کے ساتھ ساتھ ملک کو پچھلی حکومت کے پیدا کردہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین کی آسانی کے لیے مستحقین کو ائیدگی کا نیا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے استعفادہ کندگان کو اب اپنی مالی امداد کے لیے طویل قطاروں میں کھڑا ہونا نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نجی بینکوں کے ساتھ متعدد اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کہ ستفادہ کندگان کے پاس اب ان کے اپنے بینک اکانٹ ہوں گے جس میں وہ براست آپنی ائیداگی وصول کریں گی ابتدائی طور پر اس نظام کو پائلٹ پروجیکٹ کے تحت شروع کیا جائے گا تاہم اگر یہ کامیابی حاصل کرتا ہے تو اسے پورے ملک تک پھیلا دیا جاے گاوفاقی وزیر نے کہا کہ ائیداگی کا طریقہ کار استفادہ کندگان کو اپنی کچھ رقم بینکوں میں محفوظ کرنے کی بھی اجازت دے گا جس سے نہ صرف خواتین کی مالی معاونت و شمولت میں مدد ملے گا بلکہ ان کی مالی خواندگی میں اصافہ ہو گا۔پہلے سے رجسٹرڈ مستفیدین کو بینکنگ کے عمل میں شامل نہیں ہونا پڑا گا ان کی بینک اکانٹس میں منتقلی بی آئی ایس پی کی زمہ داری ہوگی شازیہ مری نے کہا کہ ملک کو اس وقت متعدد چیلنچز کا سامنا ہیں اور بی آئی ایس پی جیسے پروگرام ان چیلنچز سے متاثر معاشرے کے کمزور طبقات کیلئے فایدہ مند ثابت ہوتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں 70 ارب روپے تقسیم کے گئے ہیں ملک میں درپیش تمام چیلنچز کے باجود سیلاب کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل سرگرم عمل رہا جو کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نے پی آئی ایس پی کی شفاعت اور سیلاب کے دوران سیلاب زدگان کی امداد بحالی و تقسیم اشیا کا خود معاینہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحقین کی رجسٹریشن کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تقریباً 25 موبائل یونٹ بلوچستان بھر میں جلد قائم کئے جائینگے۔
استعفادہ کندگان کو اب اپنی مالی امداد کے لیے طویل قطاروں میں کھڑا ہونا نہیں پڑے گا ، شازیہ مری

ٹیگز:
شازیہ مری
