کوئٹہ+اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر و بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری سے بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان کی مستحکم خواتین کے بینظیر انکم سپورٹ کے بند کارڈ کھولنے اور پروگرام میں نئے نام شامل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ملاقات میں پارٹی امور اور ملک و صوبے کی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیروبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری سے میرچنگیز جمالی کی ملاقات

ٹیگز:
شازیہ مری
