کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاک ایران سرحدی چکاب سیکٹر پنجگور میں سیکورٹی فورس کے کانوائے پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں چار سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وطن کے بیٹوں نے مادر وطن پر جان نچھاور کی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے حملہ انتہائی قابل افسوس ہے امید ہے برادر ملک ایران اپنی حدود میں موجود پاکستان دشمن عناصر کے خلاف کاروائی موثر کاروائی کریگا۔انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
پنجگور میں سیکورٹی فورس کے کانوائے پر دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے ، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس بزنجو
