قلعہ سیف اللہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے عوام آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علما اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گے انہوں نے کہا کے جمعیت علما اسلام اور اتحادی حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے بہت مشکل فیصلے کیے ہیں آنے والے دنوں میں معاشی بحران پر قابو پایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع سینئر نائب امیر نے قلعہ سیف اللہ میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا یا این کے مطابق انہون نے کہا کے وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 3 سالہ ایجنڈا تیار کیا ہے سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کرنے میں دو سے تین سال لگی گے انہون نے کہا کے جنیوا کانفرنس میں 10 ارب ڈالر سے زائد امداد کا وعدہ کیا گیا،عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں سے مل کر تعمیر نو کریں گے.انہون نے کہا کے قومی تعمیر نو کے ایجنڈے کے مطابق 50 فی صد وسائل حکومت فراہم کرے گی جبکہ پچاس فی صد وسائل جینوا کانفرنس میں کیے عالمی وعدوں سے پورے کیے جائیں گے۔ انہون نے کہا کیملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، عمران نیازی کی دھمکیوں سے وفاقی حکومت ختم نہیں ہوگی اور رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا. انہون نے کہا کے ہیرا پھیری کرکے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کرکے حکومت نے اپنی بدنیتی اور بد دیانتی ثابت کر دی ہے۔ انہون نے کہا کے ہم ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملکی مفادات کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے، انہون نے کہا کیعمران نیازی نے ملک کو اقتصادی طور پر دیوالیہ کردیا اور اب دوبارہ حکمرانی کے عمران نیازی غیرآئینی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کا راستہ روکنے کے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں گیا اقتدار سے باہر ہونے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، انہون نے کہا کے اس کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہیانہوں نے کہاکہ سائفر اور سازش کی باتیں کرنے والا عمران خان اب امریکا سے تعلقات چاہتا ہے،انہوں نے کہا کے امریکا میں عمران خان کے لیے لابنگ کی جا رہی ہے۔
آنے والے دنوں میں معاشی بحران پر قابو پایا جائے گا،مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
