کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے8نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35834ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورنا وائرس کے 358افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 150افراد کے نتائج آنا با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد56ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح2.23فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 378اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کے8 نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد35834ہو گئی

ٹیگز:
کورونا وائرس
