کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ 12 گھنٹوں کے اندر پسنی اور گڈانی کے ساحلی حدود میں فشریز گشتی ٹیم نے چار غیر قانونی ٹرالرز پکڑلیا جبکہ ان کے عملے کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عوام اور ماہی گیر بھی محکمہ فشریز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹرالر مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں محکمہ فشریز غیر قانونی ٹرالر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے ہم کسی صورت بھی غیر قانونی نزار کو نہیں چھوڑیں گے ماہی گیروں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے جو اقدامات کیے وہ قابل تحسین اور تاریخی ماہی گیروں کے حق میں فیصلے کیے گئے ہیں۔ سمندری حیات میں جو چھلیاں نا پید ہو چکی تھیں پھر سے نظر آنے لگی ہیں۔گڈانی کے ساحلی حدود میں فشریز گشتی ٹیم نے ٹرالر پکڑ لیاسیکرٹری فشریز کاظم حسین جتوئی، ڈی جی فشریز سیف اللہ کھیتران کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ زیب کی سربراہی میں گڈانی فشریر ٹیم نے گڈانی کے سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ میں مصروف ٹرالر السلیمانی 18244-B پکڑ لیا ہے۔
پسنی اور گڈانی کے ساحلی حدود میں فشریز گشتی ٹیم نے چار غیر قانونی ٹرالرز پکڑلئے،سیف اللہ کھیتران

ٹیگز:
فشریز گشتی ٹیم
