کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے مری آباد قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مری آباد قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص بظاہر نشے کا عادی معلوم ہورہا ہے جس کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی گئی ہے ۔
کوئٹہ،مری آباد قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد

ٹیگز:
کوئٹہ
