مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں دانش سکولوں کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبہ جہاں تعلیم صحت اور پانی کے حوالے سے بہت سی مشکلات درپیش ہیں بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ میرٹ پر فیصلے نہ ہونا ہر شعبے میں کرپشن میں بے پناہ اضافہ اور ملازمتوں کے خرید فروخت کی قصہ کہانیاں اے روز اخبارات میں شہ سرخیوں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 12 دانش سکولوں کی تقسیم میں بھی میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر کام لیا گیا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے قلات ڈویژن جو کہ رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے بلوچستان کا سب سے بڑا ڈویژن اور وسیع رقبے کوئٹہ سے لیکر کراچی 700 کے قریب کلو میٹر تک پہلا ہوا ہے کہ لئے ایک سکول بھی نہیں جبکہ ایک ڈویژن کے لئے 3 سکولوں کی نامزدگی سمجھ بالاتر ہے ہم چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قلات ڈویژن میں ضلع مستونگ تحصیل دشت جو کہ سب ڈویژن ہوتے ہوئے بھی صرف ایک گرلز ہائی سکول موجود ہے نہ کوئی بوائز یا گرلز انٹر کالج اور نہ ہی کوئی ہاہر سیکنڈری سکول اس لئے ان سکولوں میں سے ایک سکول دشت میں قائم کرنے کی منظوری دی جائے جہاں سرکاری اراضی بھی موجود ہے اس کے علاوہ سکول کے لئے جتنی بھی اراضی ضرورت ہوگی ہم بلا معاوضہ فراہم کرنے کے لئے تیار ہے اگر ہمارے مطالبہ پر عمل نہیں کیا گیا تو براہ راست وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
میرٹ پر فیصلے نہ کر نے کی وجہ سے بلوچستان کوتعلیم صحت اور پانی کے حوالے سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، سردار کمال خان بنگلزئی

ٹیگز:
سردار کمال خان بنگلزئی
