قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات پولیس کی کاروائی دو ملزمان کو گر فتار کر کے کرڑوں روپے مالیت کی منشیات اورایک لینڈ کروزر بھی بر آمد کر لی۔ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ نے پولیس تھانہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز قلات پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک گروپ کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کررہا ہے جس پر قلات پولیس نے قومی شاہراہ پر مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کر دی اور گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی اس دوران کوئٹہ سے آنے والی لینڈ کروزر کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو لینڈ کروزر والوں نے گاڑی کو روکنے کی بجائے اسے بھگانے کی کو شش کی جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کرکے ان پر قابو پالیا پکڑے جانے کے وقت ملزمان نے پہلے اپنے آپ کو بلوچستان کی ایک سیاسی شخصیت کے بھاتیجے کے طور پر پیش کیا اور بعد میں کہا کہ وہ ایک خفیہ ایجنسی کا ڈرائیور ہے مگر پولیس نے ان کی گاڑی کی خفیہ خانوں کی تلاشی شروع کردی جس پر دومن سے زائد چرس گاڑی کے خفیہ خانون سے برآمد ہوا پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے اور اہم انکشافا ت کی توقع ہے اس موقع پر ایس ایچ او عبدالمجید رئیسانی اور دیگر بھی موجود تھے۔
قلات پولیس کی کارروائی دو ملزمان گرفتار،کرڑوں روپے مالیت کی منشیات اورایک لینڈ کروزر بر آمد

ٹیگز:
قلات
