کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)مشیر اطلاعات حکومت بلو چستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ چار سال بعد بھی سیا سی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بلو چستان عوامی پارٹی میں شمو لیت اختیار کر رہے ہیں، کسی ایک کے پارٹی چھوڑ جا نے سے کوئی فرق نہیں پڑ تایہ سیا ست کا حصہ ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں بلو چستان عوامی پارٹی متحدہے،گوادر کو اگر یرغمال بنا دیا گیا تو یہاں سر مایہ کا ری کے لئے کون آئے گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) ژوب کے سابق صدر عبد الرحمن مردان زئی، رفیق کاکڑ، سر دار فیضحک کاکڑ سمیت دیگر نے بلو چستان عوامی پارٹی میں شمو لیت اختیار کر نے کا اعلان کیا۔ مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں لیکن آج بھی سیا سی جماعتوں سے لوگ بلو چستان عوامی پارٹی میں شمو لیت اختیار کر رہے ہیں جس سے یہ با ت ثابت ہو تی ہے کہ بی اے پی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے،پارٹی میں شمو لیت اختیار کر نے والے ملک اور صوبے کی بہتری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے دوری اختیار کر نااور شمو لیت اختیار کرنا سیا ست کا ایک حصہ ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں بلو چستان عوامی پارٹی متحدہے۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کو اگر یر غمال بنا دیا گیا تو یہاں سر مایہ کاری کے لئے کو ن آئے گا مولانا ہدایت الرحمن کو چاہیے وہ صبر سے کام لیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بی اے پی کے3اراکین اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمو لیت اختیار کی ہے لیکن کوئی مسئلہ نہیں پارٹی میں اب بھی اہم اراکین موجود ہیں۔ اس موقع پر پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے عبد الرحمن مردان زئی نے کہا کہ مٹھا خان کاکڑ نے چار سالوں میں ژوب کے عوام کی جس انداز میں خدمت کی اور جو ترقیاتی منصوبوں کا جال پھیلایا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں بھی ژوب سے مٹھا خان کاکڑ کو کا میابی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ چار سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے ژوب کو ایک مخلص، ایماندار اور عوام سے محبت کرنے والا نمائندہ نصیب کیاہے انشاء اللہ فروری کے پہلے ہفتے میں تحصیل کاکڑ خراسان ژوب میں مٹھا خان کاکڑ کے اعزاز میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کریں گے جس میں کاکڑ خراسان کے سینکڑوں لوگ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
کسی ایک کے پارٹی چھوڑ جا نے سے کوئی فرق نہیں پڑ تایہ سیا ست کا حصہ ہے ،مٹھا خان کاکڑ

ٹیگز:
مٹھا خان کاکڑ
