قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد شہر اور گردو نواح برفانی ہواؤں کی لپیٹ میں آگئے جس سے شہر میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے شدید سردی کی وجہ سے کاروبار ز ندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے محکمہ موسمیات قلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں کم سے درجہ حرارت منفی گیارہ 11- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سردی کا یہ سلسلہ اگلے چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے دوسری جانب شدید سردی میں سوئی گیس مکمل طور پر بند ہو نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
قلات میں بارش اور برف باری کے بعد خون جما دینے والی سردی کا راج

ٹیگز:
قلات
