قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاہے کہ صحت اورتعلیم سمیت دیگرتمام محکموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں علاقے کی ترقی اورخوشحالی کے لئے سب کو اپنی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں قلات کے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدابلوچ قبائلی رہنماء میرمحمدیوسف شاہوانی بی این پی کے رہنما ء میر عبدالفتاح عالیزئی حافظ نورمحمد بھی دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاکہ صحت اور تعلیم سمیت دیگر محکموں میں لاپرواہی کرنے والے ملازمین کسی بھی رعایت کے حق دار نہیں مسائل کے حل کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کا آئنہ ہوتے مسائل کی نشاندہی اور مثبت صحافت سے بہت سے مسائل کا حل ممکن ہوجاتا ہے قلات غریب آباد پل کو پی ایس ڈی پی میں ڈال دیا ہیں سبزی منڈی سمیت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں جاری ہے۔
صحت اورتعلیم سمیت دیگرتمام محکموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرقلات

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنرقلات
