منگچر(ڈیلی گرین گوادر)منگچر سمیت شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد شدید یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقظہ انجماد سے کئی درجے نیچے چلا گیاہے اور منگچر اس وقت سردی کی لپیٹ میں ہے سردی کی شدت میں اضافے سے شہر کی سڑکیں سنسان ہوگئی اور شہری گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے معمولات زندگی بھری طرح متاثر ہو کر رہ گئی دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سٹی میں گیس پریشر میں بھی کمی آگئی ہے لوگ سردی سے بچنے کیلئے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں سوختی لکڑیاں ناپیدہ عوام مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہو کر رہیں گے۔
منگچر، برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ، لوگ گھروں تک محدود

ٹیگز:
منگچر
