کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اورپہاڑی سلسلوں پر برف باری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ برف باری کے نتیجے میں شاہراہوں کی بندش یا پھر لوگوں کے گھروں محصور ہونے سے قبل تمام تر انتظامات بروقت اٹھائے جانے چاہئیں،رات سے زیارت،کان مہترزئی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں برفباری جاری ہے،یہ امر خوش آئند ہے کہ پی ڈی ایم اے کا عملہ اور ہیوی مشینری صورتحال پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں اورٹریفک کی آمدورفت جاری ہے اور اسکو ہر صورت یقینی بنایاجانا چاہے،انہوں نے کہاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام کی ضروریات اور سہولیات کیلئے تیار رہیں،انہوں نے عوام پر زوردیاکہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی بھرپور مدد کیا کرے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی ذمہ داری نبھائیں،ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ہنگامی حالت میں باہر نکلیں اور ذمہ داری نبھائیں مسلم لیگ(ن) کاہرکارکن کسی بھی مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے جس طرح ہم نے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے آئندہ بھی مشکل صورتحال میں لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھاجائیگا۔
حکومت حالیہ بارشوں اور برفباری سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائیں،جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
