کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع کچھی میں چار ما ہ قبل سیلابی ریلے میں گرنے والے ہرک پل کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی، لاکھوں روپے خرچ کر کے تذئین و آرائش کیا گیا ریلوے اسٹیشن ویران پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال 25اگست کو ضلع کچھی کے علاقے ہرک میں مون سون بارشوں کے دوران سیلابی ریلا انے سے ریلوے پل گر گیا تھا، جس کی مرمت کا کام چار ماہ ہونے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ مرمت کا کام مارچ تک مکمل ہوجائے گاجس کے بعد ٹرین سروس کوئٹہ سے بحال ہوسکے گی پل کی مرمت کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث بلوچستان سے اندورن ملک چلنے والی واحد ٹرین جعفر ایکسپریس میں سفر کر نے والے مسافروں کو کوئٹہ سے 60کلومیٹر دور مچھ تک جا نا پڑتا ہے جبکہ صوبے سے چلنے والی واحد ٹرین میں ٹکٹ ملنا مشکل ہوگیا ہے، جعفر ایکسپریس میں نشستوں کی بکنگ مکمل ہورہی ہے مسافروں کو اندرون ملک جانے کیلئے پندرہ سے بیس روز انتظار کرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب ریلوے حکام کی جانب سے کوئٹہ کے بند ریلوے اسٹیشن کی تذئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اسٹیشن کے باہر لائٹس، ریلوے انجن کی تنصیت سمیت دیگر اشیاء بہتری کی گئی ہیں تاہم ٹرین آپریشن بند ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن کی رونقین ماند ہیں۔
کچھی،چار ما ہ قبل سیلابی ریلے میں گرنے والے ہرک پل کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی

ٹیگز:
کچھی
