کراچی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو کراچی اورحیدرآباد کی جیلوں سے رہا کرنے کے بعد بسوں کے ذریعے باب دوستی پہنچا دیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق سندھ کی جیلوں سے رہا ہونیوالے 350افغان باشندوں کو چمن بارڈر پہنچادیا گیا۔ رہا ہونے والے افغان پناہ گزینوں میں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارت خانے اور کراچی میں قونصل جنرل کی کوششوں کے بعد افغان پناہ گزینوں کو رہا کر دیا گیا جن میں 54 خواتین اور 97 بچے شامل ہیں۔افغان سفارت خانے کے مطابق آزاد ہونے والے افغان پناہ گزینوں کے سفری اخراجات، کھانے پینے اور دیگر اخراجات سفارت خانہ ادا کرے گا۔

