کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات بلوچستان میں حکومتی سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہفتہ کو جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر گئے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران جمعیت علماء اسلام کی بلوچستان حکومت میں شمولیت کے حوالے سے امور اور طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا
وزیراعلیٰ کی مولانا عبدالواسع سے ملاقات سیاسی امورپرتبادلہ خیال

ٹیگز:
تبادلہ خیال
