آواران (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر آواران کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان نے کہاہے کہ مردم شماری ایک قومی ضرورت ہے جسے احسن انداز میں سرانجام دینے کے لئے ذمہ دار افراد کردار نبھائیں گے قومی اور ملکی سطح پر مسائل کے حل اور عوامی نمائندگی کی بنیاد ہی مردم شماری کے ذریعے رکھی جاتی ہے جن افراد کو یہ ٹریننگ دی جارہی ہے اور ذمہ داری سونپی جارہی ہے وہ مردم شماری کو دیانتدارانہ و ذمہ دارانہ انداز میں مکمل کرکے آبادی کے اعداد و شمار کو قومی منظر نامے پر لائیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ادارہ شماریات کے زیر اہتمام ڈیجیٹیل مردم شماری کے لئے منعقدہ ماسٹر ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ادارہ شماریات کے آفیسرز بھی موجود تھے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری کے لئے ٹریننگ دی جارہی ہے ٹریننگ کا مقصد ساتویں مردم شماری کے لئے ماسٹر ٹرینرز تیار کرنا ہے رواں سال شروع ہونے والے مردم شماری کو ڈیجیٹل مردم شماری کا نام دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان کا کہنا تھاکہ ایک مردم شماری سے دوسری مردم شماری تک کئی سالوں کافاصلہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے آبادی کا بڑا حصہ قومی فہرست میں آنے سے رہ جاتا ہے مردم شماری کا مقصد آبادی کے مکمل اعداد شمار کو قومی فہرست میں لانا ہوتا ہے اس لیئے ضروری ہے کہ آواران ضلع کی آبادی کی صحیح انداز میں فہرست مرتب کرکے اسے کاؤنٹ کیا جائے آبادی کے تعین کی صورت میں وسائل کی تقسیم بھی ہوتی ہے اور حلقہ بندیاں مرتب کی جاتی ہے۔ جن افراد کو مردم شماری کے لئے ٹریننگ دی جارہی ہے ان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس قومی خدمت کو ذمہ دارانہ انداز میں پورا کریں جب مردم شماری صحیح معنوں میں ہوگی تو اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے علاقہ کی تعمیر وتر قی میں اضافہ اور حلقے آبادی کے لحاظ سے بنیں گے۔
مردم شماری ایک قومی ضرورت ہے جسے احسن انداز میں سرانجام دینے کے لئے ذمہ دار افراد کردار نبھائیں گے، ڈپٹی کمشنر آواران

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر آواران
