ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے سرحدی علاقے شاہی پٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بجق ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کےمطابق ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
