حب(ڈیلی گرین گوادر)وندر سیلاب کے دوران بے گھر ہونے والے اعظم لنگاہ کے گھر میں کہرام مچ گیا گوٹھ میر عبد القیوم جاموٹ کاٹھوڑ میں 3 سالہ معصوم بچہ بے گھر والدین کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ گیا معصوم شدید سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق حکومتی امداد کے منتظر ایک اور پھول مرجھا گیا واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بعض ٹیموں کو حالیہ بارشوں میں بے گھر ہونے والے متاثرین کی لسٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی وہاں ٹیموں نے بے گھر ہونے والے متاثرین کے تباہ شدہ مکانات پر کھڑے ہوکر فوٹو سیشن تو کی لیکن حکومتی امداد کو متاثرین تک پہنچتے پہنچتے نجانے زمین کھا گئی یا پھر آسمان نگل گیا۔
حب ، سردی کی شدت برداشت نہ کرنے سے بچہ جاں بحق

ٹیگز:
بچہ جاں بحق
