کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)راولپنڈی میں ساس کے قتل میں مفرور ملزم کوئٹہ سول لائن پولیس اسٹیشن کی حدودسے گرفتار ہوگیا ملزم شوکت محمود نے اگست کے مہینے میں ضلع راولپنڈی میں اپنی ساس کو قتل کر کے کوئٹہ فرار ہوا جس پر راولپنڈی پولیس نے کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعدسول لائن پولیس نے ایس ایچ او مٹھا خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے فوری طور پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا اور دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے کوئٹہ کے تھانہ سول لائن کے علاقے سے قتل کے جرم میں مفرور ملزم شوکت محمود ولد محمد اقبال جو کہ تحصیل گجر خان ضلع راولپنڈی کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی استدعا پرعدالت نے ملزم شوکت محمود کا دو روزہ سفری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو مفرورملزم راولپنڈی لے جانے کی اجازت دیدی۔
راولپنڈی ، ساس کے قتل میں مفرور ملزم کوئٹہ سے گرفتار

ٹیگز:
مفرور ملزم
