کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت اطلاعات ونشریات پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیراہتمام کوئٹہ میں ڈاکومنٹری میکنگ کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں نوجوان میڈیا ورکرز اور صحافیوں نے شرکت کی۔ دو روزہ ورکشاپ کے دوران ڈاکومنٹری میکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ ماہر ٹرینرز نے پروڈکشن اسٹیجز، کیمرہ ورک اور خاص طور پر ویڈیو ایڈیٹنگ سے متعلق تفصیلی لیکچر فراہم کئے۔ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی روز شرکاء سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے صدر و سینئر صحافی عبدالخالق رند نے کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے اور اس میں اپنا نام بنانے کامیاب ہونے کے لئے تربیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہے ڈاکومنٹری کے ذریعے معاشرہ کے کسی بھی پہلو کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے شرط یہ ہے کہ آپ کے اندر اسکی صلاحیت موجود ہو کہ ٓاپ اسکی بہتر طور پر عکاسی کریں۔ پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد ایک بہت بہتر قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ان تربیتی ورکشاپس کا سلسہ جاری رہے گا جس کی بلوچستان کے صحافیوں اور بالخصوص نوجوان میڈیا ورکرز کو بے حد ضرورت ہے۔ ورکشاپ سے سابق صدر پریس کلب وسینئر صحافی خلیل احمد نے کہا کہ پی آئی سی کا قیام منسٹری آف انفارمیشن کا بہت بڑا اقدام ہے صحافیوں کو بہتر انداز میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے اور اس سلسلے کو جاری رہنے کی ضرورت ہے نوجوان صحافی ان تربیتی ورکشاپس سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔یورپی یونین فنڈڈ پراجیکٹ لوکل گورنمنٹ کمیونیکیشن سپیشلسٹ محمد عاصم نے بھی شرکاء سے خطاب کیا اس موقع ٹریننگ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے اور اس میں اپنا نام بنانے کامیاب ہونے کیلئے تربیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہے،عبدالخالق رند

ٹیگز:
عبدالخالق رند
