کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کا بینہ نے ضلع نوشکی میں دو نئی تحصیلوں اور ایک سب تحصیل کے قیام اور زیارت کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے لئے کمپنسیشن کی منظوری دے دی۔منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد لقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ رولز 2022،بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے لئے اضافی گرانٹ ان ایڈ کے اجراء، ضلع نوشکی میں دو نئی تحصیلوں اور ایک سب تحصیل کے قیام اور زیارت کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے لئے کمپنسیشن کی منظوری دے دی۔ بلو چستان کا بینہ کے اجلاس میں کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے تجویز کردہ یونین کونسلوں کے ناموں کی منظوری کا معاملہ اور پی ایف ایم ایکٹ کے تحت گرانٹ ان ایڈ رولز 2022 بھی جائزہ کے لئے کابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
بلوچستان کا بینہ نوشکی میں دو نئی تحصیلوں اور ایک سب تحصیل کے قیام اور زیارت کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے لئے کمپنسیشن کی منظوری

ٹیگز:
کا بینہ
