خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران اور رخشان ڈویژن میں امن وامان کا قیام اوّلین ترجیح ہے، اس سلسلے میں لیویز فورس پہلے سے زیادہ تندہی کے ساتھ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی پیشہ ورانہ خدمات نبہانے کے لئے تیار اور کردار ادا کرے گی قیام امن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس خاران میں لیویز آفیسرز و عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا تھے،اس موقع پر کمشنر رخشان کو ضلع خاران میں قیام امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، کمشنر رخشان نے لیویز آفیسرز کو پائیدار امن کے قیام کے بہتر اقدامات اٹھانے کے لئے ہدایات جاری کئے۔ کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ لیویز فورس خاران اور رخشان ڈویڑن انتظامیہ مستقل امن کے قیام کے لئے کوشاں اور سنجیدہ ہے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران اور رخشان ڈویڑن کو مکمل پرامن بنانے کے لئے خصوصی حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ڈی جی بلوچستان لیویز سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران اور رخشان ڈویژن کے باقی اضلاع میں لیویز فورس کو جدید اسلحہ اور باقی تمام ضروریات کے سامان فراہمی کو یقینی بنایا جائے، لیویز فورس باوقار اور قربانی دینے والا فورس ہے جس نے قیام امن کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، لیویز گشت بڑھانے سمیت باقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اور تعاون سے خاران واشک چاغی نوشکی سی پیک ہائی وے اور باقی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹ مسافروں اور عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا شر پسند، جرائم پیشہ عناصر چور ڈاکووں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا مشکوک گاڑیوں اور افراد پر کھڑی نظر رکھا جائے گا، خاران چیک پوسٹ پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے جو مکمل لیویز فورس پر حملہ ہے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے خاران سمیت رخشان ڈویژن کی انتظامیہ اور فورسز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں، مستقل اور پائیدار امن کے قیام میں عوام الناس کی تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے ہر طبقہ فکر کو قیام امن کے لئے انتظامیہ لیویز اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔
ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران اور رخشان ڈویژن میں امن وامان کا قیام اوّلین ترجیح ہے، طارق الرحمن بلوچ

ٹیگز:
طارق الرحمن بلوچ
