کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع بار کھان میں لیویز فورس نے مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 9افراد کو گر فتار کر کے اسلحہ اور مو ٹرسائیکلیں بر آمد کر لیں۔ لیویز حکام کے مطابق ضلع بار کھان کے علا قے بغاؤ میں لیویز فورس نے مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 9افراد گل جان،کرم خان، باطل،رفیق،احمد خان،نور جان،قادر،عرز محمد، لعل محمد کو گرفتار کر کے 2مو ٹرسائیکلیں، ایک سکیل بمعہ 440راڈز،آر پی جی 7بمعہ 4راڈز، 1پستول بر آمد کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی۔
بار کھان، لیویز فورس کی مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی 9افراد گر فتار اسلحہ اور مو ٹرسائیکلیں بر آمد

ٹیگز:
بار کھان
