اوتھل(این این آئی) ضلع لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ میں منی بس اسٹاپ کے قریب سلنڈر پھٹنے کے اندوہناک واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے زرائع کے مطابق ٹراما سنٹر کراچی میں 7 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جا ں بحق افراد میں اکثریت نوجوانوں کی ہے،جن میں ایک پاک آرمی اور ایک پاک رینجرز کے جوان بھی شامل ہیں، بیلہ میں دلخراش واقعے کے بعد سوگ کا سماں، بیلہ اور اوتھل کی فضاء سوگوار، ہر آنکھ اشکبار، تدفین کا سلسلہ جاری،جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں، اوتھل کے ہندو نوجوان منیش کمار کی اوتھل میں آخری رسومات ادا کردی گئیں،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی، جہانزیب قاسم رونجھو بھی کراچی پہنچ کر ٹراما سینٹر میں زخمیوں کی عیادت کی، اور انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔جب کہ سابق قائم وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی،سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان،ایم این اے اسلم بھوتانی، سینیٹر محمدقاسم رونجھو، سینیٹردھنیش کمار پلیانی،اقلیتی ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی، وڈیرہ قبائلی شخصیت محمد حسن جاموٹ لاسی کا سانحہ پر رنج و الم و ہمدردی و تعزیت کا اظہار، تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے تاریخی شہر بیلہ میں پیر کی شام منی بس اسٹاپ کے قریب سلنڈر دھماکے کے اندوہناک و دلخراش واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہوگء,جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں محمد اکرم بلوچ، حاجی محمد عمر،محمد اقبال، برکت رونجھو، محمدحیات، ہدایت اللہ،سرورخاصخیلی، ظہور رونجھہ، محمد یوسف،محمد یعقوب، منیش کمار عرف راجہ ولد اوتن مل، تلسی داس شامل ہیں۔ بیلہ اور اوتھل میں سوگ کا سماں ہے اور فضاء سوگوار، ہر آنکھ اشکبار ہے تدفین کا سلسلہ جاری،جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔ شہری ایک تدفین کے بعد دوسری تدفین میں شرکت کر رہے ہیں۔ ہر شہید کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ اوتھل کے ہندو نوجوان منیش کمار کی اوتھل میں آخری رسومات ادا کردی گء۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی، جہانزیب قاسم رونجھو بھی کراچی پہنچ کر ٹراما سینٹر میں زخمیوں کی عیادت کی، اور انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما جہانزیب قاسم رونجھو کل رات ہی سے ٹراما سینٹر میں موجود ہیں اور زخمیوں اور شہداء کے ورثاء سے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں سابق قائم وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی،سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان،ایم این اے اسلم بھوتانی، سینیٹر محمدقاسم رونجھو، سینیٹردھنیش کمار پلیانی،اقلیتی ایم پی اے مکھی شام لعل لاسی، وڈیرہ قبائلی شخصیت محمد حسن جاموٹ لاسی کا سانحہ پر رنج و الم و ہمدری و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں واضح رہے کہ پیر کی شام بیلہ کے پر ہجوم علاقے میں اچانک سلینڈر بلاسٹ ہونے سے کء افراد آگ کی لپٹ میں آگئے تھے۔بیلہ اور اوتھل کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں اور آگ کو قابو کرلیا۔دھماکے کی جگہ قیامت صغریٰ کا منظر تھا اور سلینڈر دھماکے کا سن کر شہری جوق در جوق چونگی منی بس اسٹاپ پر پہنچ گئے۔ شدید زخمیوں کو ایدھی، مرک 1122 ٹیارہ, LWT اوتھل کی ایمبولینسز اور رضا کار فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیاور 25 سے زائد شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کیا۔ دھماکے سے متعدد دکانیں ایک ہوٹل تباہ اور درجنوں موٹر سائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی، اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم، ADC لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو، میومسپل کمیٹی بیلہ کے چیف آفیسر عادل بشیر موندرہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
بیلہ میں سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد17ہوگئی

ٹیگز:
بیلہ
