کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ریکوڈک کے معاہدے کے بعد بلوچستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ریکوڈک معاہدے کا کریڈٹ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو جاتا ہے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ریکوڈک کا معاہدہ پایہ تکمیل کو پہنچا ریکوڈک معاہدے تاریخ کا معدنیات کے حوالے سے سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک معاہدے کے بعد صوبے میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوگے معاہدے کی رو کے مطابق طالبہ اور طالبات کے لئے اسکالر شپ سمیت دنیا کے اعلی تعلیمی اداروں میں داخلے سمیت ہزاروں افراد کو مستقلی بنیاد پر روزگار ملے گا ریکوڈک معاہدے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط اور ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا ریکوڈک بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ہے جس طرح وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاق کے سامنے بلوچستان کا کیس لڑا انہیں جتنا خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے وزیر اعلی بلوچستان نے بلوچستان کا حصہ 25 فیصد تک بڑھایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دن رات محنت کرکے بلوچستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں انشاء اللہ بلوچستان میں ترقی و تعمیر کی نئی منازل طے کریں گے۔
ریکوڈک کے معاہدے کے بعد بلوچستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، بابر یوسفزئی

ٹیگز:
بابر یوسفزئی
