کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ ملکی تاریخ کا ایک اندوہناک واقعہ ہے، جبکہ اے پی ایس کے طلباء اور اساتذہ کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں دیر پا امن کی بنیاد رکھی اوران معصوموں کی شہادت نے پوری قوم،حکومت اور اداروں کو دشمن کے خلاف متحد کر دیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ شہدائے اے پی ایس کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا، اس المناک اور دردناک واقعے نیدہشت گردی کے ناسور کے خلاف قوم اور اداروں کو یکجا کردیا، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے جنگ میں قوم کے دیگر سپوتوں کی طرح ہمارے نونہالوں نے بھی جام شہادت نوش کرکے تاریخ رقم کی، قوم ان نونہالوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی،پوری قوم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم اور حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
اے پی ایس کے طلباء اور اساتذہ کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
