چمن(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری نےبلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پر امن انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے پر امن انعقاد سے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف امن پسند اور باشعور ہیں بلکہ جمہوریت پسند اور ووٹ کی اہمیت، افادیت اور طاقت سے بھی بہ خوبی اگاہ ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے موقع پر مختلف یونین کونسلز کے دورے کے دوران کئی۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے مختلف نشستوں پر 42 یونین کونسلز میں اس وقت 13 یونین کونسلز پر امیدواروں کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ باقی یونین کونسلز پر پہلے ہی بلا مقابلہ امیدوار منتخب ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کے ہمراہ نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولنگ عملے اور خصوصا سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض کے ادائیگی کے دوران انتہائی چوکنا اور چوکس رہیں اور اپنے فرائض کو خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ انتخابات کا انعقاد پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے پرامن ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے جن کو ضلعی انتظامیہ نے بہ خوبی انجام دیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع چمن میں پولنگ کا عمل انتہائی پرامن ماحول میں صبح 8 بجے سے شروع ہو کے شام 5 بجے پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔
انتخابات کے پر امن انعقاد سے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف امن پسند اور باشعور ہیں ،عبدالحمید زہری

ٹیگز:
عبدالحمید زہری
