کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی اور اسے خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں وزیراعلیٰ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے بروئے کار لا رہے ہیں،ریکو ڈک معاہدے کو متنازعہ بنانے کی کو ششیں ملک اور صوبے کے ساتھ دشمنی ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہے پارٹی کا منشور عوام کی خدمت ہے پارٹی اپنے منشور کے مطابق مرکزی صدر کی زیر قیادت صوبے کے عوام کے مفادات اور یہاں کے ساحل اور وسائل کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں تاریخی ریکوڈک معاہدہ کیا گیا یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو صوبے کی معاشی اور اقتصادی خود کفالت کا باعث بنے گااس تاریخی معاہدیکی کامیابی کا تمام تر سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے اپنی انتھک کاوشوں سے صوبہ کے مفادات کا احسن انداز سے تحفظ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دور حکومت کی قلیل مدت میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریکو ڈک معاہدے کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کی مزمت کرتے ہیں ایسی کوششیں ملک اور صوبے کے ساتھ دشمنی ہیں سیاسی مفادات کے لئے ریکوڈک جیسے قومی اہمیت کے حامل منصوبے میں رکاؤٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
ریکو ڈک معاہدے کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کی مزمت کرتے ہیں ، سینیٹر منظور کاکڑ

ٹیگز:
سینیٹر منظور احمد کاکڑ
