لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار اشرف خان کاکڑ کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و ممتاز قبائلی شخصیت سردار اشرف خان کاکڑ ولد مرحوم سردار عبداللہ خان کدیزئی کو کلی درگئی کدیزئی میں واقع اپنے ہی گھر میں نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔شہید سردار اشرف کاکڑ اس سے قبل کاکڑ جمہوری پارٹی کے بانی مرکزی صدر رہے اور بعد میں انہوں نے اپنی جماعت کو جے یو ائی ف میں ضم کردیا اور کچھ سال بعد انہوں نے پشتون خواہ میپ میں شمولیت اختیار کر لی اور تاحال اسی پارٹی میں سرگرم عمل رہے انکی کسی سے کوئی زاتی عداوت اور دشمنی نہیں تھی وہ ایک متحرک سیاسی و قبائلی رہنماء کے طور پہچانے جاتے تھے شہید اس وقت اسلام آباد میں اپنے بال بچوں کے ساتھ بی سترہ میں مقیم تھے اور اپنی سیاسی و قبائلی مصروفیات کے باعث وہ اکثر لورالائی و دیگر علاقوں میں آتے جاتے تھے وہ ایک انتہائی خوش اخلاق ملنسار اور مہمان نواز سیاسی و قبائلی رہنماء تھے شہید نے کے جی پی کے پلیٹ فارم سے اپنے حلقے سے عام الیکشن میں بھی حصہ لیا اور ہزاروں ووٹ لیکر سیاسی عمل کا حصہ رہے انکے اکثر قبائلی فیصلے تاریخ میں سنہری حروف سے آج بھی یاد کئے جاتے ہیں سردار اشرف کاکڑ کے میت کو سول ہسپتال پہنچایا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد میت انکے ورثاء کے حوالے کیا گیا صوبائی وزیر صنعت حاجی محمد خان طور امان خیل سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ہسپتال آکر شہید کا آکری دیدار کیا مرحوم کو آج تین بجے انکے آبائی گاوں درگئی میں سپردخاک کیا جائیگا پولیس نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔
سرداراشرف خان کاکڑ کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرقتل کر دیا

ٹیگز:
سرداراشرف خان کاکڑ
