خضدار (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ظفراللہ خان زہری جے یو آئی ضلع سوراب کے امیر مولانا عبدالرحمان ساسولی سردار سلطان محمدحسنی نے قبائلی عمائدین منتخب کونسلران وجے یوآئی کے کارکنوں کے ہمراہ زہری ہاؤس خضدار میں پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوراب میں حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے سیاسی مخالفین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکرعلاقہ کے پرامن ماحول کو دانستہ طور پر خراب کررہے ہیں سیاسی مخالفین سیاسی و جمہوری طریقے سے ہمارا مقابلہ کریں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں ضلع سوراب میں دھاندلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے جمعیت علماء اسلام کے منتخب بلدیاتی کونسلروں کو مختلف ہتھکنڈوں سے ڈرایا دھمکایاجارہاہے اور مخالفین ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ہماری جیت کو شکست میں بدلنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں سوراب انتظامیہ مکمل جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہیں اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر قلات ڈویڑن کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیاہے حکومت صورتحال کا فوری نوٹس لیکر جھالاوان کو کشت و خون سے بچایا جائے جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ضلع سوراب کے عوام کا انتہائی مشکور ہوں کہ میں جب عملی طور پر سیاست میں آیا تو انہوں نے مجھے گھر بیٹھے الیکشن میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنایا جس کے بدلے میں سوراب کے عوام کی میں نے بے لوث خدمت کی نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار دیئے سوراب میں ترقیاتی کام شروع کئے میری کارکردگی کا آج بھی سوراب کے عوام معترف ہوکر ہرفورم پر گواہی دے رہے ہیں مگر 2018کے الیکشن میں مخالفین نادیدہ قوتوں کے ساتھ ملکر میری یقینی جیت کو شکست میں تبدیل کروادیا لیکن مخالفین نے عوام کی خدمت وروزگار دینے کے بجائے سوراب کو انتہائی پسماندہ رکھاجس کے نتیجے میں اب سوراب کے عوام نے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں انہیں یکسر مسترد کرکے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اور میری جماعت پراعتماد کا اظہار کیا جس کے تحت ڈسٹرکٹ و میونسپل کمیٹی میں بھاری اکثریت سے کامیابی ملی مگر ہماری یہ کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی اب ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ہمارا سیاسی راستہ کو روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں سوراب انتظامیہ کے ساتھ ملکر پہلے مرحلے میں ہمارے ٹکٹ یافتہ اقلیتی کونسلرکوڈرادھمکایا اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کے زریعے ان کے مختلف رشتہ داروں کے تنخواہیں بند کرواکے انہیں دستبردارہونے پر مجبور کیا گیااب ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے مزید کونسلروں کو اغواء کی جائے گی اورہم نے اپنی خدشات اور سوراب ضلعی انتظامیہ کی نااہلی و جانبداری سے متعلق کمشنر قلات ڈویڑن و اعلیٰ حکام کو بروقت اطلاع کردی ہیں میر ظفراللہ خان زہری نے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ مخالفین ضلعی انتظامیہ کا سہارا لئے بغیر کارکردگی کی بنیاد پر سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں سوراب کے عوام کے دل آج بھی میرے ساتھ ہیں مخالفین غیر قانونی ہتھکنڈوں کو چھوڑ کر سیاسی عمل کا حصہ بنے جھالاوان کے سیاست کو پراگندہ نہ کریں ہم ان کے لئے سیاست کے میدان کبھی بھی کھلا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے متعلق ہم نے پارٹی کے اعلیٰ حکام و چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا ہے کہ وہ سوراب انتظامیہ عوام کی جانبداری کو روک کرالیکشن کے عمل کو شفاف بنائیں بصورت دیگر ہم احتجاج سمیت قومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کرکے الیکشن کمیشن آفس کا گھیراؤ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
سیاسی مخالفین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکرعلاقہ کے پرامن ماحول کو دانستہ طور پر خراب کررہے ہیں، میرظفراللہ خان زہری

ٹیگز:
ظفراللہ خان زہری
