کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں فرید آباد میں پارٹی رہنماؤبلدیاتی امیدوار ندیم احمد بادینی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر پارٹی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی سعید بلوچ کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا اس واقعے کو دو دن گزرے نہیں کہ پارٹی کے بلدیاتی امیدوار کو بازار میں ٹارگٹ کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے کبھی استعفوں پر مجبور کرنے اور کبھی ٹارگٹ کلنگ کا پارٹی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے ارباب و اختیار عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں سر عام لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے مگر کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے فائرنگ کا بعد ملزمان کا فرار ہوجانا حکومتی و انتظامیہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شہید سعید لہڑی اور ندیم احمد بادینی کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو پارٹی شدید رد عمل دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومتی ارباب و اختیا ر پر عائد ہوگی بیان میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل، مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ و کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سمیت کارکنان نے ندیم بادینی کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس مشکل وقت میں لواحقین سے ساتھ کھڑی ہے شہید کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے تک کسی صورت خاموش نہیں رہا جائے پارٹی قائد و دیگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
بی این پی کے رہنما ندیم احمد بادینی کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، بی این پی

ٹیگز:
بی این پی
