کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے ماہ دسمبر کے پہلے عشرے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران 30 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ نے کوئٹہ کلکٹر یٹ کے جیورسڈیکشن میں ماہ دسمبر کے پہلے عشرے میں مختلف کاروائیوں کے دوران کھاد، کپڑا، گھڑیاں، کیمرے، فروٹ،کمبلز،نان کسٹم پیڈ گاڑی اور دیگر اشیاء بر آمد کر کے قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ دالبندین نے کاروائی کر تے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں سے ڈرائی فروٹ جس میں پستہ، کشمش، نائیلون کی رسی اورفیلڈ انفورسمنٹ یونٹ یارو نے مختلف کاروائی کر تے ہوئے 875 عدد گھڑیاں برآمد اور مانی خواہ فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک عدد نان کسٹمز پیڈ گاڑی قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق سوراب کسٹمز نے مختلف بسوں سے کمبلز، کپڑاور لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے 4500 کلو گرام ایلومینیم کے بنی ہوئی اشیاء سمیت کروڑوں روپے کے ہیروئن اور آئس بھی قبضے میں لی جبکہ درخشان کے مقام پر یوریا کھاد سمیت چینی اور غیر ملکی فروٹ بھی تحویل میں لئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں کے دوران قبضے میں لئے گئے سامان کی قیمت 30کروڑ روپے بنتی ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔
کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیوں کے دوران 30 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا

ٹیگز:
کسٹمز
